پیپلز پارٹی کا 45واں یوم تاسیس؛ پیپلز پارٹی توُ کہاں ہے؟
30 نومبر 1967ء کو پاکستان میں بظاہر ایک سکوت تھا۔ لیکن سیاست میں نومولود ترقی پسند مفکروں کی نوجوان نسل میں اضطراب کی کیفیت تھی۔ ایوبی آمریت کی طاقت اور جاہ وجلال اپنے عروج پر تھا۔ معیشت میں تیز رفتار ترقی ہورہی تھی۔

