[رپورٹ : آصف گشکوری]
23نومبرکو محمد پور دیوان میں ایک روزہ ایریا مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول کا آغاز صبح 11 بجے ہوا اور مجموعی طور پر 25 کامریڈز نے سکول میں شرکت کی۔ مجموعی طور پر سکول 2 سیشنر پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن کا موضوع’’عالمی تناظر ‘‘ تھا۔ سیشن کو چئیر کامریڈ آصف گشکوری نے کیا اور لیڈ آف کامریڈ عامر کریم نے دی۔ کامریڈ نے اپنی شاندار لیڈ آف میں واضح کیا کہ آج سرمایہ دارانہ نظام مکمل طور پر انسانی سماج کو ترقی دینے سے قاصر ہے اور دم توڑتی معیشت ایک اژدھے کی مانند اربوں انسانوں کی زندگیوں کو نگل رہی ہے۔ سرمایہ داری کا ترقی پسند کردار ایک قصہ پارینہ بن چکاہے۔ یورپ اور امریکہ کی تمام تر ترقی سرمایہ داری کے زیرِ اثرتنزلی اور گراوٹ میں تبدیل ہو رہی ہے۔ امریکی اربوں ڈالر کا مقروض ہونے کے ساتھ ساتھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سامراجی پالیسیاں پوری دنیا پر تھونپ رہی ہے۔ اسی طرح آج پورے انسانی سماج میں تمام تر اخلاقی اقدار، سیاست، ثقافت، اور معیشت چیخ چیخ کر اس جابر نظام کی گھٹیا ترین شکل کا اظہار کررہے ہیں۔ کامریڈ نے تفصیل کے ساتھ دنیا کے تمام ممالک میں سرمایہ داری کے گھناؤنے کردار پر بات رکھی۔ آخر میں کامریڈنے کہا کہ صرف سوشلسٹ انقلاب اور منصوبہ بند معیشت کے ذریعے ہی ایک انسان دوست سماج تعمیر کیا جاسکتا ہے۔ سوالات اور کنٹریبیوشن نے سیشن کو مزید جاندار اور پرمغز بنادیا۔ کنٹریبیوشن کرتے ہوئے کامریڈ اسلم، کامریڈ اسدامین، کامریڈمجید پتافی اور عاطف جاوید نے بحث کو آگے بڑھایا۔ پہلے سیشن کا سم اپ کرتے ہوئے کامریڈ شہریارذوقؔ نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔
اس کے بعد دوسرے سیشن ’’مارکسی معیشت‘‘کا آغاز کیا گیا۔ سیشن کو چئیر کامریڈ اسدامین نے کیا اور لیڈ آف کامریڈ عرفان پتافی نے دی۔ جس میں کامریڈ نے سرمایہ دارانہ طرز پیداوار، جنس، قیمت، قدراور قدرِزائدپر تفصیل سے بات رکھی۔ کنٹریبیوشن کرتے ہوئے کامریڈ عاطف اور مجید پتافی نے بحث کو آگے بڑھایا اور شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
ٓآخر میں تمام کامریڈز نے ونٹر یوتھ سکول کی تیاری اور شرکت پر اپنی اپنی تجاویز رکھیں۔