محنت کش خواتین کے مسائل کے حوالے سے راولاکوٹ میں تقریب

[رپورٹ:  کامریڈ آمنہ فاروق]
23 مارچ کومحنت کش خواتین اور طالبات کے مسائل اور ان کے حل کے عنوان سے راولاکوٹ میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن (JKNSF) اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپین (PTUDC) کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کامریڈز کے علاوہ پرائیویٹ سکول ٹیچرز نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈز نے محنت کش خواتین کے عالمی دن کی تاریخی حیثیت اور موجود عہد میں خواتین کو منظم کرنے اور خواتین کی حقیقی آزادی کے حوالے سے سیر حاصل بحث رکھی۔ کامریڈز کا کہنا تھا کہ آج کے عہد میں سرمایہ داری نظام کا سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے خاتمہ کئے بنا خواتین کو حقیقی آزادی حاصل نہیں ہو سکتی، JKNSF اور PTUDC  خواتین کو جدید سائنسی نظریات سے لیس کرتے ہوئے اس استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ تقریب میں شرکت کرنیوالی پرائیوٹ سکول ٹیچرز نے اپنے آپ کو منظم کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کا عہد کیا اور سرمایہ داری نظام کے خاتمے تک جدوجہد رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام محنت کشوں کا عالمی ترانہ گا کر کیا گیا۔