رپورٹ: PTUDC راولپنڈی
8 مارچ بروز جمعرات پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین راولپنڈی اور پاکستان ریلوے کی محنت کش خواتین کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت کامریڈ فوزیہ راجپوت نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان ریلوے کی اے پی او وقارالنسا تھیں۔ محنت کش خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بات رکھتے ہوئے کامریڈ ریحانہ اختر نے کہا کہ یہ صرف خواتین کا عالمی دن نہیں بلکہ محنت کش خواتین کا عالمی دن ہے ۔ ہر ادارے میں صرف محنت کش خواتین ہی نہیں بلکہ محنت کش مرد بھی اسی طر ح استحصال کا شکار ہیں۔ خواتین نے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ ہرا ول کردار ادا کیا ہے ۔ مر د اور خواتین میں محنت مشترکہ عمل ہے اور اسی محنت کے عمل کو بنیاد بنا کر طبقاتی جڑت بناتے ہوئے سماج میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ ریلوے کی دیگر خواتین جن میں خدیجہ وقار، صائمہ نیازی، نیلم ، صوبیہ ، فرح، کائنات اور سامیہ ریاض شامل تھیں، نے محنت کش خواتین کے کردار اور اس دن کی افادیت کے حوالے سے بات رکھی۔ پروگرام کے اختتام پر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی طرف سے ایک لیف لیٹ تقسیم کیا گیا اور ماہانہ بنیادوں پر سٹڈی سرکل منعقد کرنے کا اعادہ کیاگیا۔