عورت اور خاندان

ایک محنت کش عورت کی زندگی گھر سے شروع ہو کر خاندان‘(جو سماج کا بنیادی یونٹ ہے) اورکام کی جگہ کے گرد گھومتی ہے اور یہی اس کتاب کا موضوع ہے۔ اس کتاب کو پڑھتے ہوئے آپ کو تھوڑی دیر کے لئے بھی یہ احساس نہیں ہوتا کہ یہ کتاب بیسویں صدی کے اوائل میں ا س وقت کے سوویت یونین کی عورتوں کے مسائل اور انکی حالت زار میں بہتری کے طریقہ کار اور لائحہ عمل پر مشتمل ہے۔
یوں لگتا ہے کہ یہ آج اکیسیویں صدی کے پاکستان میں رہنے والی محنت کش خواتین سے مخاطب ہے اور اگر ہم بغورجائزہ لیں تو آج پاکستان میں بسنے والی محنت کش خواتین کو زار شاہی کے روس میں رہنے والی عورتوں سے زیادہ مسائل کا سامنا ہے۔

مصنف: لیون ٹراٹسکی
صفحات کی تعداد:89
سائز:1.94MB

PDFفائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔