ویڈیو: خانیوال میں محنت کشوں کے سینکڑوں گھر مسمار، یہ کیسا انصاف ہے؟

خانیوال میں ریاستی بربریت کا شکار ہزاروں محنت کش کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔آئیے ان ’’مجرموں‘‘ کی حالت زار اپنی آنکھوں سے دیکھئے۔ اور ان کی کہانی انہی کی زبانی سن کر فیصلہ کریں کہ کیا یہ لوگ ’قانون کی بالادستی ‘ کی راہ میں اتنی بڑی رکاوٹ بن گئے تھے کہ ’ایک آنکھ سے دیکھنے والے منصفوں ‘ کو ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی ایک رات میں ملیا میٹ کر دینے کا فیصلہ صادر کرنا پڑا؟