کوئٹہ: مشال خان کے قتل کے خلاف ترقی پسند طلبہ تنظیموں کا بھرپور احتجاج

رپورٹ: طلبا ایکشن کمیٹی

مردان یونیورسٹی میں مشال خان کے بہیمانہ قتل کے خلاف ’طلبہ ایکشن کمیٹی‘ (SAC) کے زیر اہتمام سائنس کالج کوئٹہ سے ریلی نکالی گئی جس میں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (BSO)، وطن پال سٹوڈنٹس فیڈریشن (WSF)، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF)، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF)، ہزارہ سٹودنٹس فیڈریشن (HSF) سے وابستہ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طلبہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مشال خان کے قتل میں ملوث تمام افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ جبر و استحصال کے خلاف مزاحمت ہمارے اتحاد کا پہلا قدم ہے، ہمارے اتحاد کا اصل مقصد وہی ہے جس کی پاداش میں مشال خان کو قتل کیا گیا، یعنی ایک ایسے معاشرے کا خواب جہاں انسان بھوک، افلاس ،غربت،لاعلاجی اور جہالت کا خاتمہ کرکے ایک انسانی معاشرہ تشکیل دیا جائے۔
طلبہ ایکشن کمیٹی ترقی پسند طلبہ تنظیموں کا اکٹھ ہے جس کا مقصد طلبہ کے مسائل کے حل کے لئے اور بنیاد پرست فسطائی عناصر کے خلاف جدوجہد کرنا ہے۔