رپورٹ: انقلابی طلبہ محاذ (RSF)
کمیونٹی ہال ٹھری میر واہ میں شہید نذیر عباسی کی 38ویں برسی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) صوبہ سندھ کے صدر انور پنہور نے کی جب کہ دوسرے مہمانوں اور مقررین میں حیدر خاصخیلی، اسحاق شر ، شرجیل شر،عمر نصراللہ بلوچ اور شہباز ڈنو شر شامل تھے۔ تقریب میں بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) اور انقلابی طلبہ محاذ (RSF) کے ساتھیوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نذیر عباسی ایک عظیم انقلابی تھا جس نے آمر جنرل ضیاالحق کی بدترین آمریت کے دوران بھی انقلاب کا علم اٹھائے رکھا اور انتہائی مشکل حالات میں محنت کشوں کی نجات کے لئے سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد جاری رکھی۔ مقررین نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہید نذیر عباسی کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور انقلابی سوشلزم کے تمام شہدا کے خون کا انتقام سرمایہ داری نظام کو اکھاڑ پھینکتے ہوئے لیں گے۔