ٹیکسلا: نجکاری کے خلاف سیمینار

| رپورٹ: ثاقب زین |
مورخہ 8 اپریل بروز بدھ  واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام ٹیکسلا میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار میں  POFواہ ورک مین ایسوسی ایشن کے صدر عابد کیانی، کلریکل ایسوسی ایشن POF واہ کے صدر شاہد انور، ATO واہ ایسوسی ایشن کے صدر وحید احمد، کنٹونمنٹ بورڈ سینٹری ورکر یونین کے صدر خوشی احمد، پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر ملک نجیب خان، سفیر خان، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) ٹیکسلا واہ کے آرگنائزر ثاقب زین، PTUDC کے مرکزی رہنما چنگیز ملک، پریس کلب ٹیکسلا کے صدر مشتاق نقوی، واپڈا یونین کے عہدیدران سید ثمر شاہ (صدر)، سیکٹری جنرل رحیم شاہ، ریاست علی، نور احمد، طارق جاوید، شمس السلام، اکمل غفار، سکندر بٹ، بابا جاوید، طاہر جدون، محمد صدیق، ملک مختیار، ثناء اللہ، ملک ظہور، حاجی گلزار سمیت سینکڑوں محنت کشوں نے شرکت کی ۔
مقررین نے کہا کہ حکمرانوں نے نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ایوانوں کی بجلی بند کر دیں گے۔ مزدور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کسی بھی ادارے کی نجکاری معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے اور ہم یہ ہونے نہیں دیں گے۔ تقریب کے آخر میں یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
1۔ واپڈا سمیت کسی بھی ادارے کی نجکاری کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔
2۔ واپڈا کی وحدت کو بحال کیا جائے ۔تمام آئی پی پیز کو قومی ملکیت میں لیا جائے تاکہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جا سکے۔
3۔ مہنگائی اور افراطِ زر کے تناسب سے اجرت میں اضافہ کیا جائے۔
4۔ واپڈا کے تحت پا نی، ہوا اور سورج کی روشنی کے ذریعے سستی بجلی کی پیداوار کے منصوبے لگائے جائے۔
5۔ محکمے میں بھرتی کیلئے ملازمین کے بچوں کو ترجیح دی جائے۔
6۔ ٹھیکداری نظام کا خاتمہ کیا جائے۔