سوات: درجہ چہارم ملازمین کی احتجاجی ریلی

| رپورٹ: سنگین باچا |
درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی جس میں مختلف محکموں سے بڑی تعداد میں محنت کشوں نے شرکت کی۔ ریلی DC آفس سوات سے نکلی اور پریس کلب پہنچ کر ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی ۔

ریلی کے دوران ملازمین نے تحریک انصاف حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے کلاس چہارم ایسوسی ایشن سوات کے صدرسید خطاب اور صوبائی صدرمحمد اکبر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محنت کش اس ملک کو چلا رہے ہیں اور ہمارا استحصال ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔ ہم سے 24 گھنٹے کام لیا جا رہا ہے صرف 14ہزار روپے تنخواہ دی جارہی ہے جس میں ایک ہفتے کا خرچہ چلانا بھی ناممکن ہوچکا۔ اگر آج ہم نے ظلم و استحصال کے خلاف آواز نہیں اٹھائی توماضی کی طرح ہماری آنی والی نسلیں بھی مصائب میں ڈوبی زندگی گزارنے پر مجبور رہیں گی۔ ہمارے مطالبات اگر 15 دن میں پورے نہیں ہوئے تو پورے صوبے میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیں گے ۔