ویڈیو: فرعون اعلیٰ کے حکم پر پنجاب پولیس کے غنڈوں کی بد ترین بربریت؛ ظالم اعلی کی جمہوریت میں چھپی فرعونیت بے نقاب

جس وقت ظالم اعلیٰ شہباز شریف اربوں روپے کی لوٹ مار کے نتیجے میں بننے والی نام نہاد بس سروس کا افتتاح کر کے زر خرید میڈیا کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہا تھا، عین اسی وقت اس کی ایما پر پنجاب پولیس کے غنڈے عوام کے لئے مفت علاج کا مطالبہ کرنے والے ڈاکٹروں پر بد ترین تشدد کر رہے تھے۔ جیسا کہ ویڈیو میں واضح ہے کہ نوجوان ڈاکٹر پر امن طریقے سے احتجاج کا جمہوری طریقہ استعمال کرنا چاہتے تھے جس کی اجازت فرعون اعلیٰ کی ’’جمہوریت‘‘ میں نہیں ہے۔ اس موقع پر خواتین ڈاکٹرز پر بھی بد ترین لاٹھی چارج کیا گیا، کئی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا، ایک ہفتے سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ اکھاڑ دیا گیا اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو غلیظ ترین گالیاں نکالی۔