رپورٹ: کامریڈ نوید گورسی
یکم اپریل کو سیالکوٹ گرائمر سکولSGSمیں فیس اضافہ اور انتظامیہ کی من مانیوں کے خلاف شروع ہونے والی تحریک میں بالاآخر والدین مشاورتی کمیٹی اور PTUDCنے شاندار فتح حاصل کر لی۔ مورخہ 8اپریل بروز اتورکو کمیٹی ممبران اور سکول انتظامیہ کے درمیان اہم اجلاس ہوا جس میں فریقین نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ طویل بحث مباحثہ کے بعد چیئرمین SGSنے مشاورتی کمیٹی کے تمام مطالبا ت غیر مشروط طور پرتسلیم کر لئے گئے۔اب مشاورتی کمیٹی کو باقاعدہ سکول انتظامی کمیٹی کا درجہ دے دیا گیاہے اور فیس میں حالیہ ہونے والے اضافہ کو واپس لیتے ہوئے طلبا کو مزید سہولیات مہیا کر نے کا یقین دلایا۔ سکول کے تمام انتظامات اب سکول انتظامیہ انتظامی کمیٹی کی مشاورت سے کرے گی۔ اس موقع پر والدین کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے PTUDCسیالکوٹ کے رہنما کامریڈ نوید گورسی نے کہا کہ یہ فتح ہماری طویل جدوجہد کی طرف پہلا قدم ہے اورہم اسی طرح ظلم و زیادتی کے خلاف لڑتے ہوئے اس نظام کو تبدیل کر دیں گے۔ والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے PTUDCکے کامریڈز کو مبارکباد پیش کی اور عہد کیا کہ حق صرف لڑ کر لیا جاسکتا ہے اور ہم اپنے حقو ق کی جنگ کو جاری رکھیں گے۔
متعلقہ: