| رپورٹ: بدر رفیق |
راولپنڈی میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر چنگیز، آرگنائزر راولپنڈی اسحاق میر، کو آرڈینیٹر شمالی پنجاب راجہ عمران، سیکرٹری اطلاعات عرفان پتافی و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نواز حکومت مزدور دشمن پالیسیوں کیلئے مشہور ہے، پی آئی کی نجکاری اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے دوران محنت کشوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے والے ائیر لیگ راولپنڈی (CBA) کے جنرل سیکرٹری ضیغم کیانی اور سینکڑوں کارکنان کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ پی ٹی یو ڈی سی، پی آئی اے کے محنت کشوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور نجکاری اور مزدور کش پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ کی طرح جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ مشکل کی اس گھڑی میں پی آئی اے مزدور رہنماؤں اور سینکڑوں محنت کشوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور نجکاری سمیت تمام مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف محنت کشوں کے اتحاد کے لئے کوشاں ہیں۔