سعودی عرب میں محنت کشوں پر ریاستی جبر کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری

سعودی عرب میں غیر ملکی محنت کشوں پر ریاستی جبر اور قید اور کوڑوں کی اذیتوں کے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کا ملک گیر احتجاج گزشتہ دنوں بھی جاری رہا۔

مظفرآباد
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام سعودی عرب میں تارکین وطن مزدوروں کو سعودی حکومت کی جانب سے 300 کروڑکی سزا اور تین ماہ قید کے خلاف جی پی او سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں محنت کشوں کے علاوہ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سعودی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔
PTUDC Muzaffarabad protest against Saudi government ریلی کی قیادت مرکزی آرگنائزر PTUDC کا مریڈ اویس علی اورJKNSF کے مرکزی جنرل سیکرٹری خواجہ جمیل نے کی۔ پریس کلب پہنچتے ہی ریلی جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی جس سے ضلعی صدر مروت راٹھور، خواجہ جمیل، اویس علی، عمران شفیع، مجتبیٰ خواجہ، راجہ رخسار احمد، احتشام گردیزی اور آصف مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طور پر محنت کشوں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکمرانوں کی عیاشیاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ اپنے حق کی خاطر آواز اُٹھا نے والوں کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے ان کو تشدد اور قید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سعودی عرب میں تارکین وطن کے ساتھ ہونے والا حالیہ واقعہ ظلم و جبر کی بدترین مثال ہے۔ سرما یہ دار اپنے منافعوں کی ہوس میں محنت کشوں کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑ رہے ہیں۔ سرمایہ داری کا خاتمہ ہی جبر واستحصال سے نجات دلا سکتا ہے۔

کوٹ ادو
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی جانب سے پریس کلب کے سامنے سعودی عرب میں بن لادن کنسٹرکشن کمپنی اور اوگر کمپنی، جو کہ مشہور عرب سرمایہ دار رفیق الحریری کے خاندان کی ملکیت ہے، سے نکالے جانے والے سترہزار سے زیادہ پاکستانی و دیگر تارکین وطن مزدوروں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کی پاداش میں سعودی عدالتوں سے ملنے والی قید اور کوڑوں کی بے رحم سزاؤں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
Protest against alsaud monarchy 09-01-2017 (Large) مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ علی اکبر نے کہا کہ یہ اقدام سعودی عرب کے حکمران طبقے کی فرعونیت کی غمازی کرتا ہے۔ اس انسانیت سوز ظلم نے پوری دنیا کے سامنے عرب حکمرانوں کی آمریت اور محنت کش عوام سے انکی دشمنی کو بے نقاب کیا ہے۔ ہزاروں پاکستانی مزدوروں کے ساتھ اس ناروا سلوک کے خلاف پاکستانی حکمران طبقوں، سیاسی پارٹیوں، نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کی طرف سے حرفِ مذمت ادا نہ ہونا انکی بھی مزدور دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ ہم پوری دنیا اور بالخصوص پاکستان کے محنت کش طبقے کی طرف سے سرمایہ دارانہ نظام کے رکھوالوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ سے بادشاہتوں کے دھڑن تختے کا وقت آپہنچا ہے۔ ہم پاکستانی حکومت، سعودی حکومت اور عالمی مزدور تنظیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے اور حکومت کی بربریت کا شکار مزدوروں کو انکے واجبات ادا کرکے ملازمتوں پر بحال کیا جائے اور انکے خلاف تمام مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں۔ مظاہرے میں ذوالفقار بلوچ، انجینئرواصف، نصیرخان گرمانی، عباس سرائی، فضل گرمانی، عارف چانڈیہ، حمید اختر، شفقت بلوچ، عمران جعفر، عمران مغل نے شرکت کی۔

فیصل آباد
PTUDC Faisalabad protest against Saudi governmentمورخہ 13 جنوری 2017ء کو فیصل آباد پریس کلب کے سامنے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی طرف سے سعودی عرب میں تارکین وطن مزدوروں پر بدترین ریاستی جبر اور قید و کوڑوں کی سزاؤں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سعودی عر ب کے مزدور دشمن قوانین اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔