’’سندر اسٹیٹ سانحہ کا مقدمہ شہباز شریف پر چلایا جائے‘‘، حیدر آباد میں مظاہرہ

| رپورٹ: اویناش |

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی جانب سے مورخہ 8 اکتوبر کو حیدرآباد پریس کلب کے سامنے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں ریلوے ورکرز یونین، آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف یونین، مزدور اتحاد میرپورخاص، پروگریسو یوتھ الائنس و دیگرٹریڈ یونین اور طلبہ تنظیموں نے شرکت کی۔
PTUDC protest against Punjab Govt in Hyderabad مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جنوب ایشیا آدم پال، PTUDC کراچی کے رہنما پارس جان، PTUDC سندھ کے صدر انور پہنور ، ریلوے ورکرز یونین کے رہنما عباس لغاری ودیگر نے کہا کہ اس طرح کے سانحے اب معمول بنتے جارہے ہیں، ہر چند سالوں میں اس طرح کے واقعات سینکڑوں مزدوروں کی زندگیاں نگل جاتے ہیں، اس واقعے کے لئے کہا جارہا ہے کہ یہ عمارت زلزلے کی وجہ سے گری لیکن حقیقت یہ ہے کہ عمارت صرف زلزلے کی وجہ سے نہیں بلکہ سرمایہ داروں کے منافعوں کی ہوس کی وجہ سے گری اور ریاستی مشینری اس قتل عام میں برابر کی شریک ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ ہلاک ہونیوالے محنت کشوں کے لواقین کو 50 لاکھ روپے، تاحیات علاج اور تعلیم کی سہولیات ریاست فراہم کرے ۔