راولپنڈی: اردو یونیورسٹی کراچی میں طلبہ پر تشدد کے خلاف پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کا احتجاجی مظاہرہ

[رپورٹ: PSF راولپنڈی]
PSF راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب کے سامنے اردو یونیورسٹی کراچی میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) کے طلبہ پر انجمن طلبہ اسلام (ATI) کے غنڈوں کی طرف سے کئے گئے تشدد اور فائرنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں PSF راولپنڈی کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس سے قبل احتجاج کے لئے پریس کلب کے باہر جمع ہونے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے کچھ غنڈہ گرد عناصر کا استعمال بھی کیا گیا لیکن طلبہ نے سبوتاژ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ غنڈہ گرد عناصر کیخلاف فی الفور کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے بصورت دیگر پاکستان بھر میں PSF کے کارکنان رد عمل ظاہر کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم علامتی طور پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے تمام کالجز میں PSF کے کارکنان انتظامیہ کی جانب سے بنیاد پرستوں کی پشت پناہی کیخلاف احتجاجی مہم کا آغاز کر دیں گے۔ احتجاجی مظاہرہ سے PSF گورڈن کالج کے صدر حماد کیانی، جنرل سیکرٹری عمر، صہیب حنیف، عبدالوہاب اور دیگر نے خطاب کیا۔