ریاض حسین بلوچ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف فیصل آباد اور ملتان میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
فیصل آباد
رپورٹ: بابوولیم روز
15 ستمبر 2014 کوکراچی میں پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے مرکزی چیئرمین اور مزدور رہنما کامریڈریاض حسین بلوچ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف فیصل آبادمیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ٹریڈیونین رہنماؤں اور طلبہ نے شرکت کی۔ پنجاب پیرامیڈکل الائنس کے صوبائی صدراشرف کھوکھرنے اس حملے کی شدیدمذمت کی اورحملہ آوروں کوفی الفورگرفتارکرنے کامطالبہ کیا۔ کامریڈولیم روزنے کہاکہ کوئی دھمکی اورحملہ ہماری جدوجہدکونہیں روک سکتا، ہماری منزل سوشلسٹ انقلاب ہے، کامریڈریاض نے پاکستان کے محنت کشوں کے حقوق کیلئے انتھک اورناقابل مصالحت جدوجہدکی ہے۔ نجکاری کے خلاف ملک بھرمیں دورے کئے اورمزدورکمیٹیاں تشکیل دیں۔ اگرمجرموں کوگرفتارنہ کیاگیاتوہم احتجاج کادائرہ وسیع کریں گے۔
ملتان
رپورٹ: کامریڈ ماجد قیوم
پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس کمپیئن (PTUDC) کے مرکزی چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سوشلسٹ رہنما کامریڈ ریاض لنڈ پر کراچی میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف PTUDC ملتان کے زیر اہتمام چونگی نمبر 9 پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ہم محنت کش طبقے کی ہر لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ مقررین نے کہا کہ یہ ہم پہ ہونے والا پہلا حملہ ہے نہ ہی آخری۔ ہمیں ان حملوں کے جواب کے طور پر پاکستان میں سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد تیز کرنا ہوگی۔ مظاہرے میں کامریڈ ندیم پاشا، ارشد نذیر بھٹہ، طارق چوہدری، کامریڈ ماہ بلوص اسد، کامریڈ آصف لاشاری، کامریڈ اسلم انصاری، کامریڈ نادر گوپانگ، کامریڈ ماجد قیوم، کامریڈ رحیم بخش، کامریڈ راول اسد، طارق خان ایڈووکیٹ اور کامریڈ مسرت نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کامریڈ ریاض پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی اور ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔