پشاور: مشال خان کی یاد میں تعزیتی نشست کا اہتمام

رپورٹ: ثاقب

مشال خان کی یاد میں 21 اپریل 2017ء کو پشاور یونیورسٹی میں ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں پشاور یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے مشال کے قتل پر بات کی۔ رومائسہ ارباب، نعمان خان، برہان زیب،موئزہ بی بی اورمشال یوسفزئی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ مقررین نے مشال کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی اور اُس کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تحریک چلانے کا عزم ظاہر کیا۔

آخر میں انقلابی سٹوڈنٹس فرنٹ (RSF) سے سنگین باچا نے بحث کو سمیٹتے ہوئے بتایا کہ مشال خان کی زندگی کے باقی پہلوں کے علاوہ اہم پہلو اس کے نظریات اور سیاسی جدوجہد کاہے، جس میں ہم سب نوجوانوں کے لئے ایک انقلابی پیغام ہے، مشال خان آج ہم میں جسمانی طور پر تو موجود نہیں ہے لیکن وہ اپنے نظریات کے شکل میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے اس نظام کا خاتمہ کر کے ہی ہم مشال خان کی اس جدوجہد کومنزل مقصود تک پہنچا سکتے ہیں۔