تاندلیانوالہ میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد

رپورٹ: سیف اللہ

مورخہ 18 نومبر 2018ء کو انقلابی طلبہ محاذ نے تاندلیانوالا (ضلع فیصل آباد) میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا۔ یہ علاقے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد کی جانے والی باضابطہ نشست تھی جس میں انقلابی سوشلزم اور مارکسزم کے بنیادی نظریات پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ سکول مجموعی طورپردوسیشنزپرمشتمل تھا۔ پہلے سیشن کا موضوع ’سائنسی سوشلزم کا تعارف‘ تھا جس پر لیڈ آف کامریڈ عمران کامیانہ نے دی ا ورسیشن کو چیئر عمر رشیدنے کیا۔ عمران کامیانہ نے تاریخی پس منظر میں سائنسی سوشلزم کے سماجی، سیاسی اور معاشی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور آج کے عہد میں سوشلسٹ انقلاب کی اہمیت اور ناگزیر ضرورت کو واضح کیا۔ اس کے بعدکامریڈ پال اور علی تراب نے بحث کو آگے بڑھایا۔ سوالات کی روشنی میں عمران کمیانہ نے سیشن کو سم اپ کیا۔
کھانے کے وقفے کے بعد سکول کے دوسرے سیشن کا آغاز کیاگیاجو ’’1968-69ء کا ادھورا انقلاب‘‘ کے موضوع پر مبنی تھا۔ موضوع پر لیڈآف کامریڈسیفی نے دی اور 1968-69ء کے انقلاب کے پس منظر، واقعات، بھٹو اور پیپلز پارٹی کے ابھار، انقلاب کی حاصلات اور انقلابی قیادت کی عدم موجودگی میں تحریک کی پسپائی کے مضمرات پر روشنی ڈالی۔ اِس سیشن کو چیئر علی تراب نے کیا۔ آخرمیں سوا لات کی روشنی میں کامریڈعمران کمیانہ نے سیشن اور سکول کا سم اپ کیا۔ اِس موقع پر سکول میں شریک نوجوانوں کی دلچسپی اور جذبہ دیدنی تھا۔ آنے والے دنوں میں مارکسزم پر مزید مباحث اور نشستوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔