کراچی میں ایک روزہ مارکسی سکول

[رپورٹ: کامریڈ ماجد]
مورخہ 27 اپریل بروز اتوار کراچی میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول دو سیشنز پر مبنی تھا۔ پہلے سیشن میں ’’مارکسزم اور انارکزم‘‘ کے موضوع پر کامریڈ پارس جان نے لیڈ آف دی۔ کامریڈ پارس نے انارکزم کے تاریخی پس منظر، اس نظرئیے کی سماجی و مادی بنیادوں اور مارکسزم اور انارکزم کے بنیادی فرق پر روشنی ڈالی گئی۔ لیڈ آف کے بعد سوالات اور کانٹری بیوشنز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کامریڈ پارس نے سوالات کی روشنی میں سیشن کا سم اپ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے انارکسٹس پوری ایمانداری سے سرمایہ داری کے خاتمے کی جدوجہد کررہے ہیں لیکن تاریخ کا دھارا موڑنے کے لئے صرف ایمانداری کافی نہیں ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک ٹھوس نظریہ اور سائنسی لائحہ عمل درکار ہے جو مارکسزم کے سوا کوئی دوسرا نظریہ نہیں فراہم کرسکتا۔پہلے سیشن کے بعد کھانے کا وقفہ ہوا۔ دوسرے سیشن کا موضوع ’’مارکسزم اور امریکہ‘‘ تھاجس پر کامریڈ بابر نے لیڈ آف دی۔ کامریڈ بابر نے امریکی انقلاب، خانہ جنگی اور طبقاتی کشمکش کی تاریخ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے امریکہ میں مزدور تحریک کی موجودہ صورتحال، بائیں بازو کی سیاست اور انقلاب کے تناظر کے حوالے سے بھی بحث کی۔سیشن کا سم اپ سوالات کی روشنی میں کیا گیا۔سکول کا اختتام انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔