دادو میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد

رپورٹ: ضیاالدین

مورخہ 3 جون کو دادو میں ایک روزہ مارکسی سکول منعقد کیا گیا جس میں دو موضوعات زیر بحث آئے۔ پہلے سیشن میں ’عالمی و ملکی تناظر‘ پر شاہزیب نے تفصیل سے بات رکھی جس میں انہوں نے ایشیا، امریکہ، یورپ سے لے کر عرب ممالک اور عالمی معیشت کی کیفیت تک کو زیر بحث لایا۔ اس موضوع پر اعجاز بگھیو، صدام، آصف بوک اور انور پنہور نے بھی بات رکھی۔سیشن کو چیئر رمیز نے کیا۔ دوسرے سیشن میں ’قومی سوال اور مارکسی بین الاقوامیت‘ پر بحث ہوئی جس کا آغاز سجاد نے مفصل لیڈ آف سے کیا۔ چیئر کے فرائض کاشف نے سرانجام دیئے۔ حفیظ اور حنیف نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ اس سیشن میں شرکا کی طرف سے کافی دلچسپ سوالات آئے جن کے جوابات دیتے ہوئے امین جمالی نے بڑی خوبصورتی سے سیشن اور سکول کا سم اپ کیا۔ آخر میں انٹرنیشنل گا کر سکول کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔