ملتان:پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹوکی برسی کی تقریب

[رپورٹ: عاصم خان]
پاکستان پیپلز پارٹی کے سوشلسٹ منشور، نظریے، اور فلسفے کو نافذ کر کے ہی پاکستان سے مہنگائی بیروزگاری سمیت سبھی مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے، عوام کو استحصال سے پاک سماج معاشرے کا قیام ہی ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ملتان کی طرف سے منعقد کی جانے والی ذوالفقار علی بھٹوشہید کی 34ویں برسی کی تقریب کے مقررین نے کیا۔ تقریب میں ملک عامر ڈوگر (جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی، سابق ایم پی اے جنوبی پنجاب اور امیدوارحلقہ این اے 149)، عثمان بھٹی ( سابق ایم پی اے، امیدور حلقہ پی پی194)، عارف شاہ (صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن جنوبی پنجاب)، اقبال پتافی (سابق صوبائی صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن)، طارق خان (ڈویژنل کوآرڈینیٹرپیپلز لائرز فورم)، عمران انصاری (ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیپلز لائرز فورم)، کامریڈ ندیم پاشا (ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز لائرز فورم)، سلیم راجہ (جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر)، ڈاکٹر احمد ارسلان، اسلم انصاری نے برسی کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کیاجبکہ جام سجاد، ذیشان شہزاد، ذیشان بٹ، راول اسد، انس، شاہزیب خان، ملک تنویر، وقار مغل، اعجازبھٹی، اور آصف خان سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ کامریڈ عاصم خان (ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ملتان) نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے جبکہ تقریب کی صدارت نومی بھٹہ (ضلعی صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ملتان) نے کی۔ ا س موقع پر طبقاتی جدوجہد کا سٹال بھی لگایا گیا تھا۔