ملتان: یومِ مئی کے موقع پر تقریب

| رپورٹ:PTUDC ملتان |

پاکستان ٹر یڈیونین ڈیفنس کمپئین اور ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر ا ہتمام یوم مئی کی تقریب پریس کلب ملتان میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ہائیڈرو ورکرز یونین کے سید آغا حسین نے کی جب کہ مہمانان خصوصی ملتان یونین آف جرنلسٹ کے صدر رؤف مان اور فنانس سیکرٹری مظہرخان تھے۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرا ئض ندیم پاشا نے سرانجام دئیے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جام سجاد، انعم رب، رنگ علی کھوکھر، عمانوئیل عاصی، محمد حسین کھوکھر، اسلم انصاری، رحیم بخش اور رانا عابد علی نے کہا کہ شکاگو کے محنت کشوں کی قربانی اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ محنت کش طبقہ آج جن مسائل سے دو چار ہے ان سے چھٹکارے کے لئے طبقاتی بنیادوں پر متحد و منظم ہو کر جدوجہد کی جائے اور نجکاری، ڈاؤن سائزنگ، کنٹریکٹ لیبر، بیروزگاری کے خاتمے کے لئے ناقابل مصالحت لڑائی لڑی جائے۔
تقریب کے آخر میں ملتان یونین آف جرنلسٹ، واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ محنت کش طبقہ کو طبقاتی بنیادوں پرمتحد و منظم کرتے ہوئے نجکاری، بے روزگاری، ڈاؤن سائیزنگ، کنٹریکٹ لیبر، کم اجرت سمیت تمام مزدور دشمن پالیسیوں کے خاتمے کے لئے اور ساتویں ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ کے لئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی، اس مقصد کے لئے لیبر کانفرنسز اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے اور اس کا آغاز ملتان ریجن سے کیا جا رہا ہے۔