قاضی احمد: یوم مئی پر مزدور ریلی

| رپورٹ: گلاب فقیر |

شکاگو کے شہید مزدوروں کو سرخ سلام پیش کرنے کے لیے مزدور اتحاد یونین اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین قاضی احمد کی طرف سے ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں محنت کشوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

ریلی نازمحل ہوٹل سے پریس کلب قاضی احمد پہنچی تو جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مزدور اتحاد یونین قاضی احمد کے صدر سکندر خاصخیلی، سکرنڈ شوگر ملز یونین کے جنرل سیکرٹری الیاس مری، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے یارمحمد لاکھو اور بیروزگار نوجوان تحریک کے اعجاز بگھیو نے کہا کہ 129 سال پہلے جن مسائل اور تکالیف کی وجہ سے محنت کشوں نے جدوجہد کی اور شہید ہوئے وہی مسائل آج بھی ہیں اور وہی طبقاتی کشمکش آج بھی جاری ہے اس لیے طبقاتی جدوجہد بھی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک محنت کشوں کی زندگیوں کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوتے اور وہ تب تک حل نہیں ہو سکتے جب تک اس سرمایہ دارانہ نظام کو تبدیل کرنے کے لئے سوشلسٹ انقلاب برپا نہیں کیا جاتا۔