مظفر آباد: یوم مزدور پر احتجاجی ریلی

| رپورٹ: PTUDC مظفرآباد |

یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے موقع پر آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آبا د میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) اورپاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے زیر انتظام شہدائے شکاگو کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرنے کے لئے اپر اڈہ سے ’’کم از کم اجرت ایک تولہ سونا کے برابر‘‘ کے نعرے سے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
may day rally in muzaffarabad ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس اپر اڈہ پہنچی جہاں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔ دوران ریلی ’’سرخ ہے سرخ ہے، سارا عالم سرخ ہے‘‘ اور سوشلسٹ انقلاب کے نعرے لگائے گے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے JKNSF کے مرکزی سیکرٹری جنرل اویس، مرکزی ڈپٹی آرگنائزر خواجہ جمیل، PTUDC کے آرگنائزر نوید اسحاق، PYA کے آرگنائزر راشد شیخ، PSF کے ضلعی جنرل سیکرٹری ماجد اعوان، ضلعی صدرJKNSF مروت، دلاور، عصمت، عمران اور خواجہ مجتبیٰ نے کہا کہ 1886ء میں شکاگو کے مزدورں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کیا تھا کہ طبقاتی جدوجہد ناقابل مصالحت ہوتی ہے اور آخری فتح تک لڑی جاتی ہے۔ مقررین نے یوم مئی کے تاریخی پس منظر و اہمیت پر روشنی ڈالی اور حکمران طبقے کی مزدور دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے سرمایہ دارانہ نظام کے یکسر خاتمے کوحتمی نجات قرار دیا۔