دادو: یوم مئی پر ریلی اور جلسہ

| رپورٹ: ضیاء |

پورے ملک کی طرح دادو میں بھی یکم مئی 2015ء کو پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین اور دیگر ٹریڈ یونینز کی جانب سے ہائی ویز لیبر ہال دادو سے واپڈا لیبر ہال دادو تک ریلی نکالی گئی جس میں بیڑی ورکرزیونین، ہوٹل ورکرز، پیرا میڈیکل اسٹاف یونین، ہائی ویز لیبر یونین، بیروزگار نوجوان تحریک، پروگریسو یوتھ الائنس کے نوجوان اور محنت کش شریک ہوئے اور مہنگائی، نجکاری، لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

ریلی جب ایس پی چوک پہنچی تو اس میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین دادو کے ورکرز اور میونسپل ورکرز ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔اس کے بعد ریلی جب مین چوک پہنچی تو اس پر پھول نچھاور کئے گئے۔ ریلی واپڈا لیبر ہا ل پہنچی جہاں پر جلسہ کا اہتمام تھا جو واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کی میزبانی میں ہوا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کامریڈ ضمیر کوریجو (جنرل سیکرٹری پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین دادو) نے ادا کئے اور ویلکم سپیچ ڈویژنل سیکرٹری واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین عبدالحمید جمالی نے کی۔

جلسہ کی صدارت پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین دادو کے زونل چیئرمین نظیر پنہور نے کی جبکہ خطاب کرنے والوں میں، چاچا غلام قادر (انڑ ہوٹل ورکرز یونین)، عباس وگھیو (رکشہ یونین)، بیڑی ورکرز یونین کے دوست علی زؤنر، ڈویژنل چیئرمین محمد وریل میرانی،بیروزگار نوجوان تحریک کے صدر خالد جمالی، صدر PTUDC صوبہ سندھ انور پنہور ، سماجی رہنما محمد خان ملاح،واپڈا رہنما حیات خان پنہور شامل تھے۔ مقررین نے نجکاری، مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل کا حل اس سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے سے مشروط قرار دیا اور کہا کہ ایک بہتر اشتراکی نظام میں ہی انسان کی نجات ہے۔