ملتان: یوم مئی کے موقع پر سیمینار

[رپورٹ: آصف لاشاری]
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) اورملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پر پریس کلب ملتان میں ایک سیمینار بعنوان ’’جیناہے تولڑناہوگا‘‘ منعقد ہوا جس کی صدارت سید حیدرعباس گردیزی (ممبر فیڈرل کونسل پاکستان پیپلزپارٹی) نے کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض کامریڈ ندیم پاشا نے اداکئے۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے مہمانان خصوصی ملک سعید (ریجنل سیکرٹری واپڈا ہائیڈرو ورکرزیونین)، سید آغاحسین (ریجنل وائس چیئرمین واپڈاہائیڈروورکرز)، محبوب عالم نقوی، شوکت رند بلوچ، اسد پتافی، سید مسرورعباس زیدی، انعم رب، رائے حنیف (صدر ایمپلائیز یونین MDA)، خاور علی شاہد (صدرلیبر یونین ریلائنس ویونگ ملز)، مشتاق احمد (جنرل سیکرٹری ریلوے لیبر یونین ملتان ڈویژن)، اقبال شاد(چیئرمین ریلوے محنت کش یونین ملتان ڈویژن)، جام زوار (رہنما PTCL)، ماہ بلوص اسد، ذیشان شہزاد، صائمہ عامر ایڈووکیٹ (رہنماپیپلزلائرزفورم)، کامریڈ نادر گوپانگ (طلبہ رہنماانجینئرنگ کالج زکریایونیورسٹی ملتان)، کامریڈ اسلم انصاری، کامریڈ رحیم بخش نے کہا کہ شکاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کاواحد راستہ یہ ہے کہ محنت کش طبقہ اپنے مسائل کے حل کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کرے۔ مقررین نے کہا کہ مزدوردشمن نوازحکومت نے آتے ہی اپنے سابق ادھورے ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کردیاہے۔ سامراجی مفادات کی تکمیل کے لئے عالمی مالیاتی اداروں کے حکم پر پھر سے نجکاری کاطبل بجادیاگیا ہے۔ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے اداروں کے حصے بخرے کرکے بیچنے کاایجنڈاسامنے آچکا ہے۔ نجکاری کی پالیسی کو ایک سٹیریوطرزکے پروپیگنڈہ کی بنیاد پر آگے بڑھایاجارہا ہے جس کامرکزی نکتہ یہ ہے کہ مزدورنااہل، کام چوراور نالائق ہیں اور پبلک سیکٹر ایک خسارے کاسودا ہے جس سے چھٹکاراحاصل کرنا ضروری ہے۔ یقینی طور پر یہ سب ناقابل قبول ہے۔ پبلک سیکٹر کامزدور نجکاری کی کسی بھی شکل کو برداشت نہیں کرے گا۔ نجکاری محنت کش طبقے پر ایک کاری وار ہے جس کے خلاف ناقابل مصالحت جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے سیمینار میں مطالبہ کیا کہ نجکاری کی پالیسی کے ساتھ نجکاری کمیشن اور نجکاری کی وزات کاخاتمہ کیاجائے۔ نجی شعبے کے تمام اداروں، فیکٹریوں اور کارخانوں کو قومی ملکیت میں لے کر محنت کشوں کے جمہوری کنٹرول میں دیاجائے اور مزدوروں کی کم ازکم تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر کی جائے۔ سیمینار میں نجکاری کے خلاف لڑائی لڑنے، محنت کش طبقے کو منظم کرنے کے لئے اورجدوجہد کرنے کے لئے ’’مزدوررابطہ کمیٹی‘‘ کاقیام عمل میں لایاگیا جو آئندہ اجلاس میں نجکاری کے خلاف جدوجہد کالائحہ عمل اور حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

سیمینار میں کامریڈ آصف لاشاری، عاصم خان، کامریڈ ارشدنذیر بھٹہ، کامریڈ راول اسد، عامر علی برمانی، کامریڈ نوربخش، کامریڈ یحییٰ بلوچ، ملک کلیم، سلیم ڈاہر، مالک سندھی، نورالامین، کامریڈ حسن، ایوب مجاہد، حامدقدیر، ضیاء الحسن صابر، پروفیسرنسیم زیب، کامریڈ یامین، اکرم نوری، انتظارقریشی، کامریڈ سفیان، عرفان شاہد، کامریڈ قاسم جٹ، کامریڈ ہمایوں احتشام، کامریڈ نسیم، کامریڈ ماجد، کامریڈ امتیاز، کامریڈ نعیم، کامریڈ طارق چوہدری، مہر عاشق، کامریڈ احمداور کامریڈ عاصم سمیت ریلوے، PTCL، پوسٹل، پی آئی اے، واپڈا، سوئی گیس، MDA، ریلائنس ویونگ ملزکے محنت کشوں، نوجوانوں اور طلبہ نے بھرپورشرکت کی۔