عالمی یوم مزدور 2012ء : رحیم یارخان میں ہزاروں محنت کشوں کی ریلی

رپورٹ :رئیس کجل:-
یوم مئی کے شہداکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے PTUDCاور ڈسٹرکٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ریلی و جلسے کا اہتمام کیا گیا شہر بھر سے مزدور تنظیموں نے بڑی بڑی ریلیوں کی صورت میں شرکت کی۔ ریلیاں کوکا کولا ایمپلائز یونین خالد پرویز کی زیر قیادت، ورکرز اتحاد یونین کوکا کولا ساجد حضور کی زیر قیادت، ورکرز ویلفئیر سوسائیٹی لیبر کالونی کنور نعمت علی کی زیر قیادت، انقلابی ورکرز یونین محمد رؤف کی زیر قیادت، ایمپلائز یونین یونی لیور ڈاکٹر احمد کھوکھر کی زیر قیادت، سرائیکی نیشنل پارٹی محمد احمد کانجو کی زیر قیادت، ایپکا رانا احسان اور میاں اکرام کی زیر قیادت، شہید بھٹو گروپ چوہدری اجمل کی زیر قیادت، سٹی کونسل سیف اللہ خان نیازی کی زیر قیادت، PTIحسن نواز خان نیازی کی زیر قیادت، SYOحسن معاویہ گوپانگ کی زیر قیادت، میڈیکل ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان محمد علی ملک کی زیر قیادت،شیڈولڈ کاسٹ رائٹس موومنٹ رمیش جئے پال بزم فرید مظہر سعید خان گوپانگ کی زیر قیادت، ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن مظہر الرحمان کی زیر قیادت، اریگیشن ڈیپارٹمنٹ شبیر درانی کی زیر قیادت، عوامی پارٹی ملک اکبر کی زیر قیادت، PYOمیاں فیصل کی زیر قیادت، PSFشاہد خان مون کی زیر قیادت، PLBعبد الرزاق سومروکی زیر قیادت، MRDWملک ندیم،سمیع بلوچ کی زیر قیادت، DWACغلام ربانی کی زیر قیادت، واپڈا ہائیڈرو یونین گفتار ندیم کی زیر قیادت، جاگ ویلفئیر موومنٹ اشرف پیر جی کی زیر قیادت، TEVTAقاضی جاوید کی زیر قیادت، پختونخواہ عوامی ملی پارٹی مومن زارکی زیر قیادت، فیڈر ٹیچر NCHDریاض احمد کولاچی کی زیر قیادت، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن مظہر چٹھہ کی زیر قیات، پاکستان پیپلز پارٹی اکرم بھٹی، حسنین شاہ کی زیر قیادت، BNTمسعود افضل کاشی کی زیر قیادت، YFISجام بلال کی زیر قیادت، PSFشیخ زید میڈیکل کالج ڈاکٹر عاصم خواجہ، قمر رضا اور ڈاکٹر امجد کی زیر قیادت آئیں اور اس کے ساتھ ساتھ شہر بھر سے چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی گئیں جو کہ PTUDCکی مرکزی ریلی میں سٹی پل سے ریلوے چوک تک آئیں جہاں جلسہ گاہ کا انتظام کیا گیا تھا۔ جلسہ کی صدارت خالد پرویز ایمپلائز یونین کوکاکولا، ساجد حضور صدر ورکرز اتحاد یونین کوکا کولا اور مہمان خصوصی سید زمان خان رہنما IUFتھے۔ جلسہ میں خصوصی طور پر انجنئیر جاوید اکبر ڈھلوں ضلعی صدر PPP و MPA، چوہدری جاوید حسن گجرMPA، ڈاکٹر اسلم نارو ممبر CECشہید بھٹو گروپ نے شرکت کی۔ جلسہ میں مقررین نے شکاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور جلسے میں مختلف قرادادیں NCHDکو فی الفور وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق بحال کیا جائے، نجکاری ڈاون سائزنگ بند کی جائے کم از کم تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر کی جائے۔ رحیم یارخان میں لیبر ہال تعمیر کیا جائے، لیبر کالونی رحیم یارخان سیمت پنجاب بھر کی لیبر کالونیوں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں۔ یونی لیور کے جبر ی بر طرف ملازمین کو فوری بحال کیا جائے۔ شیخ زید میڈیکل و ہسپتال کے 1500نان ڈاکٹرز کو سپیشل پیکج، ہارڈ ایریا الاؤنس کا بجٹ ریلیز کیا جائے، ینگ ڈاکٹرز کے تمام مطالبات منظور کئے جائیں۔ TEVTAکے تمام ملازمین کو مستقل کیا جائے و دیگر قرادادیں منظور کی گئیں۔ جلسہ سے انجنئیر جاوید اکبر ڈھلوں، حیدر چغتائی، غلام ربانی بلوچ، میاں اکرام الحق، محمد روف، کنور نعمت علی، محمد احمد کانجو، چوہدری محمد اجمل، سیف اللہ نیازی، ممتاز مصطفی ایڈووکیٹ، حسن نواز خان نیازی، معاویہ گوپانگ، محمد علی ملک، رمیش جے پال، مظہر سعید گوپانگ، مظہر الرحمان، شبیر درانی، ملک اکبر گفتار ندیم، اشرف پیر جی، حسنین شاہ، قاضی جاوید، رئیس کجل، مومن زار، ڈاکٹر احمد کھوکھر، ریاض احمد کولاچی، رانا احسان الحق، عبد الرزاق سومرو، مظہر اقبال چھٹہ، عمار نذیر بلوچ، ذیشان ملک، خالد پرویز، ساجد حضور، نعیم مہاندرہ سمیت بہت سے مزدور رہنماؤ ں نے خطاب کیا۔