سوات میں انقلابی مارکسیوں کا اکٹھ

رپورٹ: کامریڈ عمران:-
اتوار 20 مئی کو سوات میں انقلابی مارکسیوں کا ایک تاریخی اکٹھ منعقد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کامریڈ لال خان تھے۔
تقریب میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں اسلام آباد سے فرہاد کیانی، اٹک سے کامریڈ پرویز ملک، سندھ سے کامریڈ پیر بخش، پشاور سے کامریڈفضل قادر، امتیاز، اور ساجد عالم ملاکنڈ سے کامریڈ غفران، کامریڈ عمران، اظہار،عدنان اور ناصرامین جبکہ ضلع شانگلہ، بونیر، تحصیل کبل، تحصیل چار باغ، تحصیل بریکوٹ سے انقلابی جذبوں کے ساتھ کامریڈز نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت کامریڈ غفران ا حد نے کی جبکہ عالمی اور ملکی صورتحال پر مارکسی نقطہ نظر سے کا مریڈ لال خان نے بات رکھی۔ انہوں نے سوویت یونین کے انہدام کی وجوہات اور مسلسل انقلاب کے نظریے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستانی معیشت کی زبوں حالی اور کھوکھلی سیاست پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ملائیت کی بنیادوں اور اس کی سامراجی پشت پناہی کی تاریخ بھی بیان کی۔
گفتگو میں صاحب زادہ باچا، فرہا د کیانی، پرویز ملک اور پشاور سے ریلوے لیبر یونین کے راہنما فضل قادر نے حصہ لیا۔ آخر میں کا مریڈ لال خان نے سوالوں کے جواب دیے اور گفتگو کا سم اپ کیا۔
اس کے بعد دوسری نشست میں سوات میں انقلابی سوشلزم کے نظریات کے فروغ کے امکانات اور تنظیم سازی پر گفتگو کی گئی۔