راولاکوٹ میں مارکسی سکول کا انعقاد

رپورٹ: التمش تصدق

مورخہ 26 جنوری کو راولاکوٹ آفس طبقاتی جدوجہد میں ایریا مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول دو سیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن کا ایجنڈا ’ریاست اور انقلاب‘ تھا جس پر واجد علی نے لیڈ آف دی جبکہ ماجد خان نے سیشن کو چیئر کیا۔ اپنی لیڈآف میں واجد علی نے ریاست کے آغاز کے محرکات اور اس کے مختلف ادوار میں کردار پر روشنی ڈالی اور ریاست کے انقلاب کے بعد تحلیل ہونے کے عمل پر بھی تفصیلاً روشنی ڈالی۔ بعد از لیڈآف شاہد اکبر، عمیر خورشیداور التمش تصدق نے سوالات کی روشنی میں اظہار خیال کیا جس کے بعد واجد علی نے بحث کو سم اپ کیا۔

دوسرا سیشن ’تنظیم‘ کے موضوع پر مشتمل تھا جس پر لیڈ آف بشارت علی خان نے دی۔ اپنی لیڈآف میں انہوں نے انقلابی پارٹی کی تعمیر اور موجودہ وقت میں مارکسی قیادت کے سوال پر بحث کی جس کے بعد خلیل بابر، شاہد اکبرو دیگر نے بحث کو آگے بڑھایا۔ سکول کا مجموعی سم اپ واجد علی نے کیا۔