راولاکوٹ: بالشویک انقلاب کی 99ویں سالگرہ پر مارکسی سکول کا انعقاد

| رپورٹ: التمش تصدق |

مورخہ 07 اکتوبر کو بالشویک انقلاب کی 99ویں سالگرہ کے موقع پر مارکسی سکول کا انعقاد راولاکوٹ میں طبقاتی جدوجہد کے دفتر میں کیا گیا۔ سکول کا ایجنڈا ’’روس انقلاب سے رد انقلاب‘‘ تھا۔ سکول کو چیئر سبحان عبدالمالک نے کیا جبکہ دانیال عارف نے ایجنڈے پر لیڈآف دی۔ لیڈ آف میں انہوں نے روسی انقلاب کی تاریخ ،اس کی اہمیت اور بعد ازاں اس کے افسر شاہانہ انحطاط پر بات رکھی۔اس کے علاوہ روس میں سرمایہ داری کی بحالی اور اس کے اثرات پر بھی نظر دوڑائی۔ لیڈآف کے بعد خلیل بابر، التمش تصدق، واجد علی، ابرار لطیف اور تنویر انور نے سوالات کی روشنی میں بحث کو آگے بڑھایا۔ اسکے بعد بشارت علی نے تنظیم اور اسکی ضرورت اور اہمیت پر تفصیلاًبات رکھی۔ آخر میں حلیم ساجد نے سکول کا سم اپ کیا جبکہ سکول کا اختتام انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔