مظفر آباد میں مارکسی سکول کا انعقاد

رپورٹ: راشد شیخ

12 جنوری کو مظفرآباد طبقاتی جدوجہد کے دفتر میں مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی تناظر کا موضوع زیر بحث آیا۔ سکول کو چیئر عدیل کیانی نے کیا۔  بحث کا آغاز کرتے ہوئے مروت راٹھور نے کہا کہ اس وقت سرمایہ دارانہ نظام اس نج میں داخل ہو گیا ہے کہ بحران کی وجہ سے بیروزگاری اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپ سمیت دنیا بھر میں انقلابی تحریکیں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی و ملکی حالات کا تفصیلی تجزیہ کیا اور مستقبل کے ممکنات پر روشنی ڈالی۔ اویس علی، باسط باغی، عمیر، شہزاد اور دیگر نے  اظہار خیال کرتے ہوئے بحث کو آگے بڑھایا۔ آخر میں سوالات کی روشنی میں راشد شیخ نے بحث کو سمیٹا۔ اس دوران سیشن کو چیر کامریڈ عدیل کیانی نے کیا۔ آخرمیں انٹرنیشنل گا کر اختتام سکول کا کیا گیا۔