جوہی میں ایک روزہ مارکسی اسکول کا انعقاد

| رپورٹ: کامریڈ محمد خان پنہور |

مورخہ 31 دسمبر 2016ء کو جوہی میں ایک روزہ مارکسی اسکول کا انعقاد کیا گیا جو دو موضوعات پر مشتمل تھا۔ پہلا موضوع عالمی و ملکی تناظر تھا جس پر خادم کھوسو نے شاند لیڈ آف دی جس میں انہوں نے دنیا کے تمام اہم ممالک میں موجود معاشی و معاشرتی تضاد کے نتیجے میں ابھرنے والے طبقاتی تضادات کو واضح کیا۔اس سیشن کو چیئر امین لغاری نے کیا۔ قمر کھچی، انور سیال، معظم زؤنر، مزدور رہنما اکبر لغاری، مشہور شاعر لیاقت علی لیاقت نے بحث میں حصہ لیا ۔ سعید حسین لغاری نے انقلابی نظم سنائی۔ رزاق رند نے بحث کو سمیٹادیا۔ دوسرا موضوع ’جدلیاتی مادیت کیا ہے؟‘ تھا جس پر کامریڈ محمد خان پنہورنے لیڈآف دی اور نہایت سادہ مثالوں سے شرکا کو جدلیاتی مادیت کے اصول اور اس کا سماج پر اطلاق سمجھایا، جس پر شرکا نے بھرپور داد دی۔ اس ایجنڈا پر مزید بحث کے لیے کامریڈ حنیف مصرانی کو مدعو کیا گیا۔ اس ایجنڈا کا سم اپ مشہور ڈاکٹر حمید سومرو نے نہایت ہی خوبصورتی سے کیا۔جب کہ اسکول کا سم اپ شرکا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کامریڈ انور پنہور نے کیا۔ انٹرنیشنل گا کر اسکول کا اختتام کیا گیا۔