حیدرآباد میں ایک روزہ مارکسی سکول

| رپورٹ: نیلم |

بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) اور پروگریسو یوتھ الائنس (PYA) کی جانب سے مورخہ 17 جولائی بروز اتوار حیدرآباد میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانواں اور خواتین نے شرکت کی۔
Marxist School in Hyderabad (1)سکول مجموعی طور پر دو سیشنز پر مبنی تھا جس میں ’’مارکسزم اور مذہب‘‘ اور ’’مارکسزم اور بائیں بازو کی فرقہ پرستی‘‘ شامل تھے۔ پہلے سیشن ’مارکسزم اور مذہب‘ کو چیئر کامریڈ نیلم نے کیا جبکہ کامریڈ لاجونتی نے مذاہب کی تاریخ اور سماجی کردار پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے لیڈ آف دی۔ لیڈ آف کے بعد سوالات کی روشنی میں کامریڈ ونود کمار، نتھومل و دیگر نے بحث کو آگے بڑھایا۔ اس سیشن کے بعد مارکسزم اور بائیں بازو کی فرقہ پرستی پر لیڈ آف کامریڈ حاجی شاہ نے دی جبکہ سیشن کو چیئر کامریڈ محمد کھوسو نے کیا۔ اس بحث کو کامریڈ حنیف مصرانی نے آگے بڑھایا جبکہ سیشن سمیت سکول کا مجموعی سم اپ کامریڈ راہول نے کیا۔ آخر میں انٹرنیشنل گا کر اسکول کا اختتام کیا گیا۔