فیصل آباد میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد

رپورٹ: انقلابی طلبہ محاذ فیصل آباد

مورخہ 27 مئی2018ء کو فیصل آباد میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول مجموعی طور پر دو سیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلا سیشن ’پاکستان تناظر‘ تھا جس پر لیڈ آف کامریڈ عمران کامیانہ نے دی اور سیشن کو چیئر احمد مفاذ نے کیا۔ عمران نے عالمی و ملکی حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور آنے والے دنوں کی ممکنہ کیفیات کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد کامریڈ عارف ایاز، سیفی، امتیاز اور عمار یاسر نے بحث کو آگے بڑھایا۔ سوالات کی روشنی میں عمران کامیانہ نے سیشن کو سم اپ کیا۔

وقفے کے بعد سکول کے دوسرے سیشن کا آغاز کیا گیا جو لیون ٹراٹسکی کی کتاب ’انقلاب روس کی تاریخ‘ پر مبنی تھا۔ موضوع پر لیڈ آف کامریڈ سیفی نے دی اورسیشن کو چیئر عمار یاسر نے کیا۔ اس کے بعد کامریڈ احمد مفاذ، عصمت پروین، عارف ایاز اور عمررشید نے بحث کو آگے بڑھایا۔ آخرمیں سوالات کی روشنی میں کامریڈ عمران کامیانہ نے سیشن کا سم اپ کیا۔ سکول کا اختتام انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔