فیصل آباد میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد

| رپورٹ:PYA فیصل آباد |

19 جون بروز جمعہ شام 6 بجے اکبرآبادمیں مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباداوربھلوال کے مختلف اداروں سے طلبہ اور محنت کشوں نے شرکت کی۔
DSC00788سکول مجموعی طورپرایک ہی سیشن ’’پاکستان اور عالمی تناظر‘‘ پرمشتمل تھا۔ سیشن کو چیئراخترمنیر نے کیا اوربحث کا آغاز کرتے ہوئے عصمت پروین نے سرمایہ دارانہ معیشت کے عالمی بحران اور اسکے پس منظر و وجوہات پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مستقبل قریب میں یونان کے متوقع دیوالیے اور یورپی یونین اور دنیا بھر کی معیشت اور سیاست پر اس کے ممکنہ اثرات پر بھی تفصیلی بات رکھی۔
عصمت کی لیڈ آف کے بعدحاضرین نے سوالات پوچھے گئے اور اس کے بعدرضوان اختر، عمررشید، ولیم روز اور صفدرنے بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے دنیا کے مختلف خطوں میں چلنے والی تحریکوں پر بات رکھی۔ اس موقع پر پاکستان میں چینی سامراج کا کردار بھی زیر بحث آیا۔ سوالات کی روشنی میں عصمت نے سیشن کا سم اپ کرتے ہوئے سوشلسٹ انقلاب کو معاشی گراوٹ اور سماجی مسائل کا واحد حل قرار دیا۔ سکول کا باقاعدہ اختتام محنت کشوں کا عالمی ترانہ گا کر کیا گیا۔