کمیو نزم میں ’’بائیں بازو‘‘ کی طفلانہ بیماری

ولادیمیر لینن نے یہ کتاب 1920ء میں تحریر کی اور اسی سال شائع ہوئی۔1920ء میں ہی ہونے والی کامینٹرن کی دوسری عالمی کانگریس میں موجود ہر ڈیلیگیٹ کو اس کتاب کا ایک نسخہ پیش کیا گیا۔ان میں سے بیشتر ڈیلیگیٹس کا تذکرہ لینن نے اس کتاب میں بھی کیا۔
یہ کتاب 10 ابواب پر مشتمل ہے جس میں لینن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ روسی انقلاب کے بعد بھی کیمونسٹوں کو ہر ملک میں مینشوک نظریات اور بائیں بازوکی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ کتاب تفصیل سے اس موضوع کا احاطہ کرتی ہے کہ محنت کش طبقے کی روایتی سوشل ڈیموکریٹ پارٹیوں کی طرف مارکسسٹوں کا رویہ کیا ہونا چاہئے۔  لینن نے بائیں بازو کے کیمونزم کو سوشل ڈیموکریٹ قیادت کی موقع پرستانہ سوچ کا ہی دوسرا رخ قرار دیا۔ سوویت یونین میں سٹالنزم کے انہدام کے بعد آج کے عہد میں جب مارکسسٹ، دائیں اور ’’بائیں‘‘ دونوں طرف سے نظریاتی حملوں کا شکار ہو رہے ہیں، اس کتاب کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انقلابی سیاست میں سر گرم ہر بالشویک کو بہتر سیاسی سوجھ بوجھ کے لئے اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہئے۔

صفحات کی تعداد: 115
سائز: 1.6MB
PDF فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔