کے این شاہ: کامریڈ جام ساقی کی وفات پر تعزیتی ریفرنس

رپورٹ: ماجد بگھیو

مورخہ 9 مارچ کو کے این شاہ میں کامریڈ جام ساقی کی وفات پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کامریڈ حفیظ سومرو نے سرانجام دئیے جب کہ خطاب کرنے والوں میں کامریڈ حنیف مصرانی، آصف لاکھیر، ایڈووکیٹ لال شاہ، علی حسن، سندھی ادبی سنگت کے سجن سیتائی، بیروزگار نوجوان تحریک کے صوبائی صدر کامریڈ اعجاز بگھیو اور صدارتی مہمان کامریڈ انور پنہور شامل تھے۔ مقررین نے جام ساقی کی زندگی اور ان کی انقلابی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور ان کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ آخر میں محنت کشوں کا عالمی ترانہ گایا گیا۔