مظفرآباد: مقبول بٹ شہید کی برسی پر طلبہ ریلی

| رپورٹ: کامریڈ دلاور |

11 فروری 2016ء دن 10 بجے مظفرآبا د اپر اڈہ سے جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) کے پلیٹ فارم سے مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر سنٹرل پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی شروع ہونے سے پہلے گلنواز بٹ کے مزار پر شدید برف باری کے باوجود مظفر آبادیونیورسٹی، پوسٹ گریجویٹ کالج، میڈیکل کالج اور دیگر پرائیوٹ اداروں سے طلبہ جمع ہوئے۔ دوران ریلی ’’سرخ ہے سرخ ہے ایشا سرخ ہے‘‘، ’’بٹ تیری جدوجہد کو سرخ سلام سرخ سلام‘‘ اور سرمایہ داری، نجکاری اور سامراج مخالف نعرے لگائے گئے۔ پریس کلب پہنچ کر مرکزی جنرل سیکرٹری JKNSF خواجہ جمیل،سابق صدر JKNSF راشد شیخ،مرکزی نائب صدر عصمت اللہ،ضلعی جنرل سیکرٹری دلاور راٹھور،ضلعی نائب صدر صدام شاہ،آرگنائزر میڈیکل کالج JKNSF مدثر اعجاز، کالج صدر خواجہ مجتبیٰ ،کالج جنرل سیکرٹری قاضی عامر اور یونیورسٹی سے کامریڈ ثاقب نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض کامریڈ مروت نے سر انجام دئیے۔دوران خطاب مقررین نے حکمرانوں کی موجودہ پالیسیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے خطے سے سرمایہ داری کے خاتمے اور سوشلسٹ انقلاب تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔