خیرپور میرس: کامریڈ جام ساقی کی وفات پر تعزیتی ریفرنس

رپورٹ: ضیاالدین

مورخہ 18 مارچ کو پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی طرف سے پریس کلب خیرپور میرس میں برصغیرکے عظیم انقلابی کامریڈ جام ساقی کی وفات پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نوجوانوں اور محنت کشوں کے ساتھ کامریڈ جام ساقی کے ساتھی بھی شریک ہوئے۔ اس اجلاس کی صدارت ’PTUDC‘ سندھ کے صوبائی صدر انور پنہور نے کی جب کہ منصور میرانی، پروفیسر غلام قادر پھلپوٹو، امجد لاشاری، شاہنواز ڈہوٹ، شرجیل شر، نذیر رڈ، محرم علی سگھڑ اعزازی مہمان تھے۔مقررین میں کامریڈ سعید خاصخیلی اور کامریڈ فراز رڈ بھی شامل تھے۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جام ساقی نے تمام عمر صعوبتیں برداشت کیں مگر حکمران طبقات سے مصالحت کرنے سے انکار کیا۔ ان کو سالہا سال سندھ کی مختلف جیلوں میں رکھنے کے علاوہ پشاور، بلوچستان، ملتان اور لاہور کے شاہی قلعہ کے ٹارچر سیلوں میں قید کیا گیا۔ طرح طرح کی اذیتیں دی گئیں۔ لیکن حکمران پھر بھی انہیں محنت کشوں کے انقلاب کے مقصد سے نہیں ہٹا سکے۔ مقررین نے کہا کہ کامریڈ جام ساقی نے آدھی صدی سے زیادہ عرصہ انقلابی جدوجہد کی۔ ان کو یہ قوی یقین تھا کہ ایک دن محنت کشوں کا انقلاب ضرور آئیگا۔ اُن کا یہی یقین آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔