دادو: واپڈا کی نجکاری کے خلاف ریلی

| رپورٹ: کامریڈ ضیا |
anti privatization rally daduمورخہ 08 اپریل 2015ء کو دادو میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) دادو کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں متعدد یونین رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی، ریلی کامریڈ انور پنہور کی قیادت میں میونسپل پارک دادو سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں واپڈا سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ پریس کلب پہنچنے پر مختلف یونینز کے رہنماؤں نے خطاب کیا جن میں پرائمری ٹیچرز ایسوس ایشن جوہی کے سابقہ صدر عزیز سومرو، PTUDC کے موریل پنہور، ضمیر کوریجو، پیرامیڈیکل ایمپلائیز ایسوسی ایشن کی طرف سے راجہ رفیق پنہور شامل تھے۔ مقررین نے واپڈا سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری کو مزدور طبقے کے لیے معاشی موت کا پیغام قرار دیا، نجکاری کے فیصلہ کوفی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا۔