چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے طلباء کا لوڈ شڈنگ کے خلاف مظاہرہ اور پولیس سے تصادم

رپورٹ: نجیب کشمیری:-
31مئی کی شام بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شڈنگ کے خلاف چانڈکا میڈیکل کالج کے طلباء سراپا احتجاج بن گئے اور کالج گیٹ کے سامنے سے گزرنے والی روڈ بلاک کر دی۔اس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر طلبہ پر تشدد کیا، لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس استعمال کی۔سینکڑوں پولیس اہلکار ہاسٹلوں میں گھس گئے اور طلباء کو گرفتار کرنا شروع کر دیا اور 12طلبا ء کے خلاف FIRدرج کی گئی۔گرفتار ہونے والے طلباء میں PSFاور JKNSFسے تعلق رکھنے والے طلباء شامل ہیں۔اس احتجاج کے بعد دو دن تک پولیس کیمپس اور ہاسٹلوں میں رہی اورماحول کافی کشیدہ رہا۔تاہم مذاکرات کے بعد گرفتار طلباء کو رہا کر دیا گیا۔رہائی کے بعد یہ طلباء جلوس کی شکل میں یونیورسٹی پہنچے اور ’’جب تک بجلی بندرہے گی جنگ رہے گی جنگ رہے گی‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔