غربت کی وجہ: آبادی میں اضافہ یا سرمایہ داری؟
تحریر: عمران کامیانہ کسی بھی طبقاتی سماج میں حکمران طبقات صرف ریاستی طاقت کے ذریعے سے برسرِ اقتدار نہیں رہتے۔ درحقیقت ریاستی طاقت کا اندھا اور جارحانہ استعمال صرف غیر معمولی اور انقلابی حالات ہی میں محکوم طبقات کی بغاوت کو کچلنے کے لئے کیا جاتا ہے۔