فیصل آباد میں مارکسی سکول کا انعقاد

| رپورٹ: عمار یاسر |

مورخہ 26 جون 2016ء کو فیصل آباد میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول مجموعی طورپردو سیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلا سیشن ’مارکسزم اور مذہب‘ پر تھا جس پر لیڈ آف کامریڈ سیف نے دی اور سیشن کو چیئر شازیہ نے کیا۔ اس کے بعد کامریڈ احمد، نعمان، اقصٰی، عمار، عصمت، وقاص ا ور میاں محمد نے بحث کو آگے بڑھایا۔ سوالات کی روشنی میں عمر رشید نے سیشن کو سم اپ کیا۔وقفے کے بعد سکول کے دوسرے سیشن کا آغاز کیا گیا جو کہ ’جنوب ایشیا کے تنا ظر‘ پر مبنی تھا۔ موضوع پر لیڈ آف کامریڈ عصمت نے دی اور سیشن کو چیئرعمار نے کیا۔ اس کے بعد کامریڈ احمد، سیف اورعمرنے بحث کو آگے بڑھایا۔ آخرمیں سوا لات کی روشنی میں عصمت نے سیشن کا سم اپ کیا۔ سکول کا اختتام انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔