لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا احتجاج

| رپورٹ: ولید خان |
yda protests lahore (1)مورخہ 31 مارچ 2015ء کو پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ا یشن نے مختلف ہسپتالوں میں بھرپور احتجاج کیا۔ ینگ ڈاکٹرز پچھلے تقریباً ڈھائی ماہ سے اپنے دیرینہ مطالبات کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران اسلام آباد اور ملتان کے ڈاکٹرز کے بہیمانہ قتل نے ڈاکٹرز کو اور بھی مشتعل کر دیا۔ مطالبات میں سروس سٹرکچر، ٹائم سکیل پروموشن، مستقل ملازمت، ہاؤس آفسرز اور ٹریننگ ڈاکٹرز کی سیٹوں میں اضافہ، سی پی ایس پی اور یو ایچ ایس کے دیرینہ مسائل کا حل، مریضوں کیلئے مفت ادویات و سہولیات اور ملکی حالات کے پیشِ نظر ہسپتالوں کی سیکورٹی کو فعال بنانا شامل ہیں۔
yda protests lahore (2)لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں نے ہڑتال میں حصہ لیا اور بڑی شاہراہوں مال روڈ، فیروز پور روڈ، کنال روڈ، ملتان روڈ اورکوینزروڈ پر تقریباً دو گھنٹے دھرنا دیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات پر مذاکرات اور حکومتی عمل درآمد تک ہر منگل پورے پنجاب میں روڈ بلاک اور احتجاج کا اعلان بھی کیااور ساتھ ہی یہ عندیہ بھی دیا کہ ڈاکٹرز کو آخری حد تک جانے پر مجبور نہ کیا جائے۔