فیصل آباد: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی دھرنا

| رپورٹ: PTUDC فیصل آباد |
yda protest in faisalabad (2) 9 اپریل کو ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے سامنے 2 گھنٹے احتجاجی دھرنا دیا، روڈ بلاک رکھی گئی، قائدین نے پنجاب حکومت کی بے حسی اورنااہلی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شہبازشریف کی غنڈہ گردی کیخلاف پرجوش نعرہ بازی ہوئی۔ ڈاکٹرز کے عزم اورحوصلہ سے گھبرا کر مقامی انتظامیہ نے دھرنے کے شرکا کومنتشرکرنے کیلئے کچھ شرپسند افراد کو بھڑکایا جسے قیادت نے بڑی ہوشمندی اورجرات سے ناکام بنایا۔ YDA فیصل آباد کے شعلہ بیاں مقرر ڈاکٹر ثقلین نے بتایا کہ غریب لوگ ہسپتالوں میں ادویات اورسہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے قابل علاج بیماریوں سے زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں۔ اس قتل عام کی ذمہ دارپنجاب حکومت ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہرمریض کومفت علاج اورادویات مہیا کی جائیں، یہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اورہرانسان کاحق ہے۔ اس وقت 800 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز تنخواہوں کے بغیر 18 گھنٹے کام کرنے پرمجبورہیں اور 2000 سے زائد ایچ اوز بھی بلامعاوضہ خدمات پیش yda protest in faisalabad (1)کررہے ہیں۔ سروس سٹرکچرابھی تک بحال نہیں کیا گیا۔ YDA کی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگران مطالبات کو نہ مانا گیا اورنوٹیفیکیشن جاری نہ ہوا تو ایمرجنسی اورآؤٹ ڈور بند کر دئیے جائیں گے۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے کارکنوں نے بھی دھرنے میں حصہ لیا اور یکجہتی کا اظہارکیا۔ عمر رشید نے ان تمام مسائل کوموجودہ سرمایہ داری کی گلی سڑی حالت کے ساتھ جوڑا اور ڈاکٹرز کی جدوجہد کوخراج تحسین پیش کیا اورشانہ بشانہ جدوجہد کو آگے بڑھانے میں PTUDC کی بھرپورحمایت کا اعلان کیا۔ آخر میں ڈاکٹر سلمان (جنرل سیکرٹری) نے سب ڈاکٹرز سے حلف لیا کہ کے خون کے آخری قطرے تک حقو ق کے لئے جدوجہد کی جائے گی۔