رپورٹ: زاہد بریار:-
ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن جو کہ ایک لمبے عرصے سے اپنے مطالبات اور صحت کے نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کرتے آرہے ہیں اس سلسلے میں مورخہ 29جون کو سول ہسپتال تا منیر چوک گوجرانوالہ ریلی نکالی گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں YDAکے ممبران اور پی ٹی یو ڈی سی کے ارکان نے شرکت کی۔ اس ریلی میں شرکت کے لئے YDAسیالکوٹ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے بھی ڈاکٹرز نے شرکت کی پورے ڈویژن میں ڈاکٹر ز نے مکمل ہڑتا ل کی اور OPDکا بائیکاٹ کیا۔ریلی کے شرکاء میں خاصا جوش و خروش پایا گیا اور پنجاب حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ ڈاکٹرز نے خادم عالیٰ کو خنزیر اعلی کا لقب دیا اور اس کا پتلا نذر آتش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کاشف بلال صدر YDAگوجرانوالہ نے حکومت پنجاب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ حکومت نے جو تین دن کا الٹی میٹم دیا ہم اس سے ڈرنے والے نہیں اور حکومت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہماری جدوجہد صرف چند سکوں کے لئے نہیں بلکہ صحت کے نظام کی تبدیلی اور ینگ ڈاکٹرز کے حقو ق کی حصول کے لئے ہے۔ PTUDCگوجرانوالہ ڈویژن کے آرگنائزر زاہد بریار نے کہا کہ PTUDC، ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر تی ہے اور ہر فورم پر اس لڑائی کو لڑیں گے۔ بیروزگار نوجوان تحریک کے کامریڈ عمر شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ YDAکی لڑائی کو پیرامیڈیکل، نرسنگ سٹاف اور دیگریونینز کی جدوجہد کے ساتھ جوڑتے ہوئے اپنے مطالبات کی تکمیل اور نظام کی تبدیلی تک جدوجہد جاری رکھی جائے۔ دیگر مقررین میں کامریڈ صبغت، اویس، علی، کاشف اور محسن بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لڑائی کو آگے بڑھانے کا عزم کیا اور کہا کہ جب تک سرمایہ دارانہ نظام کو اکھاڑ کر نہ پھینکا گیا کوئی حقیقی تبدیلی ممکن نہیں۔ PTUDCکا ینگ ڈاکٹر ز نے شکریہ ادا کیا اور اکٹھے لڑنے کا عہد کیا۔