| رپورٹ: PTUDC قصور |
قصور میں گزشتہ روز ملتان روڈ پر ’گگا‘ کے قریب ابوبکر ملز سے یکلخت تین سو سے زائد مزدوروں کی برطرفی پر محنت کشوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی اور برطرف ملازمین کے ساتھ دیگر فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی بڑی تعداد نے ابوبکر ملزکے سامنے زبردست احتجاج کیا۔ اس موقع پر برطرف کئے گئے ملازمین نے کہا کہ مل مالکان پہلے ہی مزدوروں کے ساتھ جانوروں والا سلوک کرتے چلے آرہے ہیں، اوور ٹائم لینے کے باوجود اسکی اجرت تنخواہ میں شامل نہیں کی جاتی، مزدوروں کو سوشل سیکورٹی سمیت قانونی طور پر لاگو کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کی جارہی اور اس پر ظلم کی انتہا یہ ہے کہ مزدوروں کی کئی کئی ماہ کی تنخواہیں باقی ہیں، مالکان نے نہ تو تنخواہوں کی ادائیگی کی ہے اور نہ ہی قانونی طور پر ہمیں نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے، اس طرح تین سو گھرانوں کے چولہے ایک لمحے میں بجھا دئیے گئے ہیں، اگر مزدوروں کو بحال نہ کیا گیا تو ہم یہ مل کسی صورت نہیں چلنے دیں گے۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) ضلع قصور سے ایم ڈی آزاد، فیاض احمد، محمد سہیل، سعیداحمد اور دیگر نے برطرف کئے جانیوالے ملازمین کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مالکان اورلیبر ڈیپارٹمنٹ کی پرزور مذمت کی، انہوں نے کہا کہ حکمران سرمایہ داروں کے ایجنڈے پر عمل کررہے ہیں مگر ہم کسی صورت ایسا نہیں ہونے دیں گے اور محنت کشوں کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔