| رپورٹ: ماجد میمن |
حبیب ڈی این کمپنی میں محنت کشوں کی بڑی تعداد تقررنامہ، سوشل سکیورٹی کارڈ، EOBI کے اولڈ ایج بینیفٹ اور ہر قسم کی مراعات سے محروم ہونے کی وجہ سے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں اپنی روزی روٹی کمانے پر مجبور ہے۔ حکومت کی اعلان کردہ کم از کم تنخواہ 12000 روپے پر بھی ابھی تک عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔ انتظامیہ کے ان تمام مظالم کے خلاف بالآخر محنت کشوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور وہ بڑی تعداد میں گزشتہ دو ہفتوں سے کمپنی گیٹ پر سراپا حتجاج ہیں۔ مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات نے انتظامیہ اور مزدوروں کے درمیان مذاکرات کروانے کی کوششیں کی ہیں مگر تاحال مزدور اپنے مطالبات پر فوری عملدرآمد ہونے تک اپنی جدوجہد سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) محنت کشوں کو اس عظیم جدوجہد پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ہر فورم پر محنت کشوں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتی ہے۔