راولپنڈی: مزدور رابطہ کمیٹی کا اجلاس

[رپورٹ : راجہ عمران]
مورخہ 23 دسمبر بروز سوموار مزدور رابطہ کمیٹی کا اجلاس PTDC ایمپلائز یونین کے آفس میں ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا نجکاری، مزدور دشمن پالیسیاں اور PTDCملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی تھا۔ اس اجلاس میں شہزاد کیانی مرکزی نائب صدر ایپکا، سہیل مختار جنرل سیکرٹری پیپلز یونٹی ایمپلائز یونین (پی آئی اے)، راجہ مجید خان جنرل سیکرٹری میونسپل ورکرز یونین(ٹی ایم اے)، ملک عبدالرؤف خان جنرل سیکرٹری اٹک آئل ریفائنری ایمپلائز یونین(مورگاہ)، ماجد یعقوب اعوان صدر PTDC ایمپلائز یونین، عبدالرؤف جنرل سیکرٹری ریلوے محنت کش یونین، راجہ عمران ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ریلوے لیبر یونین، آصف رشید آرگنائزر BNT، اسحاق میر رہنما پیپلز پارٹی، چنگیز ملک وائس چیئر مین PTUDC، چوہدری اشتیاق، چوہدری کامران(ایپکا)، وقار احمد جنرل سیکرٹری PTDC، سجادخان لیبر یونین(PTCL )، ملک نعیم خان فنانس سیکرٹری لائن سٹاف یونین PTCL نے شرکت کی۔ اجلاس کے تمام شرکاء نے اس بات پر زور دیا کے ہم تمام تر تعصبات سے بالا تر ہو کر محنت کشوں میں طبقاتی جڑت کو فروغ دیتے ہوئے مشترکہ جدوجہد کر کے ہی اپنے مطالبات اور حقوق کی جنگ لڑ سکتے ہیں۔ آئندہ اجلاس 30 دسمبر بروز سوموار پیپلز یونٹی (پی آئی اے) کے یونین آفس میں ہو گا۔